سوکا ورلڈ کپ، پاکستا ن پہلا میچ  آج سلووینیا کیخلاف کھیلے گا

      سوکا ورلڈ کپ، پاکستا ن پہلا میچ  آج سلووینیا کیخلاف کھیلے گا

  



اسلام آباد(اے پی پی) سوکا ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اپنا پہلا میچ (آج) پیر کو سلووینیا کے خلاف کھیلے گا۔ سوکا ورلڈ کپ یونان کے شہر کریٹ میں جاری ہے جس میں 40 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، پاکستانی ٹیم ہنگری، سلووینیا، رومانیہ اور جرمنی کے ساتھ گروپ ایچ میں شامل ہے، پاکستان (آج) سلووینیا کے خلا ف میچ سے مہم کا آغاز کرے گا، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) منگل کو رومانیہ، تیسرا 16 اکتوبر کو جرمنی جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 17 اکتوبر کو ہنگری کے خلاف کھیلے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...