فیصل اقبال کو قومی ٹیم کابیٹنگ کوچ بنایاجائے،جاوید میانداد

 فیصل اقبال کو قومی ٹیم کابیٹنگ کوچ بنایاجائے،جاوید میانداد

  



کراچی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز جاوید میاں داد نے مڈل آرڈر بلے باز فیصل اقبال کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کی تجویز دے دی۔62سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پر بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں دیگر سپورٹ اسٹاف کی مدد ملنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے مصباح پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے اور ٹیم کو ایک بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بورڈ فیصل اقبال کو اس وجہ سے بیٹنگ کوچ رکھنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے کیوں کہ وہ ان کے بھانجے ہیں تاہم اگر میرٹ کی بات کی جائے تو فیصل اس عہدے کے مستحق ہیں۔جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ فیصل اقبال نے انگلینڈ سے کوچنگ کورسز کر رکھے ہیں اور بیٹنگ کوچ کے عہدے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پاس دستیاب آپشنز میں سے فی الحال سرفراز احمد ہی کپتانی کے لیے بہترین آپشن ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...