معاشی ترقی کیلئے کامیاب ممالک کے ماڈلزکامطالعہ کیا جائے‘ پرویز حنیف

معاشی ترقی کیلئے کامیاب ممالک کے ماڈلزکامطالعہ کیا جائے‘ پرویز حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن، سابق صدر لاہور چیمبر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے کامیاب ممالک کو سٹڈی کرنے کیلئے باضابطہ طو رپر تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے، کرپشن اور غیر ملکی قرضے ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جن سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے قومی سطح پر پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور مجموعی قومی آمدن میں اضافے کیلئے نئے شعبے تلاش کئے جائیں، حکومت موبائل مینو فیکچرنگ اور سیاحت کے شعبوں پر توجہ مرکوزکرے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

سیاحت سے گھریلو دستکاری،ہوٹلنگ اورٹرانسپورٹ کے شعبوں کو بھی عروج ملے گا۔ پرویز حنیف نے کہا کہ معیشت کی ترقی او رخصوصاً برآمدت کے فروغ کے لئے کامیاب ممالک کو سٹڈی کیا جائے اور اس کے لئے ہمسایہ ممالک کی پالیسیوں اور اقدامات کو بھی نظر رکھا جائے اس کے لئے تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے جس سے یقینی طو رپر مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کا اژدھا ہماری معیشت کو نگل رہا ہے اور ان سے چھٹکاراحاصل کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، حکومت قرضے اتارنے کے لئے کوششوں کا آغاز کرے اور اس کیلئے باقاعدہ فنڈ قائم کیا جائے،بیکار پڑی اربوں، کھربوں روپے کی سرکاری اراضی کو اس مقصد کیلئے استعمال کرنے کی پالیسی تشکیل دی جائے۔

مزید :

کامرس -