اسلام آباد کی پراپرٹی مارکیٹ مزید نقصان سے بچ گئی‘ یونائیٹڈ گروپ

اسلام آباد کی پراپرٹی مارکیٹ مزید نقصان سے بچ گئی‘ یونائیٹڈ گروپ

  



اسلام آباد(کامرس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے مرکزی رہنما ملک ندیم اختر نے کہا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت سابق ممبر قومی اسمبلی جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم کی کوششوں سے مشکلات کا شکار وفاقی دارلحکومت کی پراپرٹی مارکیٹ کریش ہونے سے بچ گئی جس پر انکے شکر گزار ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)نے پراپرٹی ٹیکس میں اچانک دوسو فیصد اضافہ کردیا جس سے تاجروں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔تاجروں نے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے میاں اسلم سے رابطہ کیا جنھوں نے زولفقار عباسی کے زریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ایم سی آئی کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے مزکورہ ادارہ سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ ملک ندیم اختر ککے زئی نے کہا کہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے پاس ٹیکس بڑھانے کا اختیار ہے نہ جواز اور شہری اس وقت اضافی ٹیکس دیں گے جب یہ ادارے اپنا کام دیانتداری سے کریں۔ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جائے جس سے مہنگائی میں پسنے والوں پر مزید بوجھ پڑے۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کے نو منتخب صدر دعووں کے بجائے وعدے پورے کریں اور پراپرٹی ٹیکس کے اعلامیہ کی معطلی کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کریں۔اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے وائس چیرمین سرفراز مغل نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کے صدر اور عہدیداروں نے حالیہ الیکشن میں تاجروں کے لئے ہسپتال، یونیورسٹی، ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے قیام، منصفانہ قانون کرایہ داری کے نفاز کا وعدہ کیا ہے جسے نبھایا جائے۔

اورپوائنٹ سکورننگ کے بجائے تاجروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دکھائیں

مزید : کامرس


loading...