کارپٹ کی 3روزہ 37ویں عامی نمائش کل سے لاہور میں شروع ہو گی
لاہور(این این آئی)پاکستان ٹرید ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ 37ویں عالمی نمائش کل (منگل) سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شروع ہو گی۔ ترجمان کے مطابق نمائش میں چین،امریکہ،برطانیہ،ترکی سمیت دیگر ممالک سے 105غیر ملکی خریدار اورمندوبین شریک ہو رہے ہیں جبکہ ملک بھر سے بھی بڑی تعداد میں پاکستانی اپنی فیملیوں کے ہمراہ نمائش کو وزٹ کریں گے۔نمائش میں 60سے زائد پاکستانی کارپٹ مینو فیکچررز کی جانب سے انتہائی معیاری اور دیدہ زیب مصنوعات ڈسپلے کی جائیں گی۔ترجمان نے مزیدکہاکہ عالمی نمائش کے ذریعے نہ صرف پاکستانی کارپٹ کی موثرمارکیٹنگ ممکن ہوسکے بلکہ اس کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور شریک ہوں گے۔