تاجر برادری دستاویزی  معیشت کی حامی ہے،صبور ملک

تاجر برادری دستاویزی  معیشت کی حامی ہے،صبور ملک

  



راولپنڈی(اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ افراط زر میں اضافہ، قرضوں کا بوجھ، برآمدی اہداف، محصولات کا حصول اور بے روزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھنا ہو گا،معیشت کو جمود سے نکالنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

 صدر آر سی سی آئی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریونیو ٹارگٹ پر نظرثانی کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے وقت میں جب معیشت جمود کا شکار ہو اور معاشی سرگرمیاں نہ ہو نے کے برابر ہوں ایف بی آر کی جانب سے محصولات کے غیر معمولی اہداف سے کاروبار مزید دباو کا شکا رہو گا۔صبور ملک نے کہاکہ تاجر برادری معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی حمایت کرتی ہے تاہم کاروبار ی مراکز پر ڈاکومینٹیشن کے نام پر ہراسیت پھیلانے کے خلاف ہے۔

مزید : کامرس


loading...