750روپے مالیت کے انعامی  بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی 

  750روپے مالیت کے انعامی  بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی 

  



لاہور(این این آئی)سنٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل (منگل)کوہوگی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام15 لاکھ روپے کا، دوسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 9300روپے کے 1696 کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید : کامرس