پی ایس کیو سی اے ایک ماہ میں الیکٹرک رکشہ کے معیار کو حتمی شکل دے گا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) ایک ماہ میں الیکٹرک رکشہ کے معیارات کو حتمی شکل دے گا۔ ادارے کے ڈائریکٹر سٹینڈرڈ علی بخش سومرو نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ الیکٹرک رکشہ کے لئے معیارات بنا رہا ہے جو کہ تیل کی بجائے الیکٹرک بیٹری پر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکٹرک فیولنگ اور آلات کے تحفظ کے معیار سمیت الیکٹرک رکشوں کے لئے دو قسم کے معیار بنا رہے ہیں۔ یہ ادارہ قومی سطح پر اب تک 22ہزار معیارات بنا چکا ہے۔