آپریشن کے بعد صحت یاب اور پراجیکٹس میں مصروف ہوں،میرا

آپریشن کے بعد صحت یاب اور پراجیکٹس میں مصروف ہوں،میرا

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر میرا نے دبئی سے ”پاکستان“کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے بعد مکمل صحتیاب ہوں اور اپنے پراجیکٹس میں مصروف ہوں۔میں نے ہمیشہ انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر کام کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے گزشتہ دنوں ملٹی نیشنل کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے فیشن شو میں بین الاقوامی شہرت کی حامل ماڈلز کی موجودگی میں اپنے ملک کی نمائندگی کی،ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ میں ان دنوں اپنی نئی فلم کے سکرپٹ پر کام کررہی ہوں یہ فلم میری زندگی کی حقیقی کہانہ پر مبنی ہوگی۔فلم کی کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی شوٹنگ کا آغاز ہوجائے گا۔میرا نے مزید بتایا کہ میرے مخالفین دن رات میرے بارے جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں مجھے ان کی باتوں کی ذرّہ برابر پرواہ نہیں۔

میں صرف اور صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...