شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 13ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی
لاہور(فلم رپورٹر)شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 13ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی، مہدی حسن نے 13 اکتوبر 2012 کو جہان فانی سے کوچ کیاسنگیت کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ خان صاحب نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز 1952ء میں ریڈیو پاکستان کے کراچی سٹوڈیو سے کیا اور 1957 میں ریڈیو پاکستان ہی سے گائی ایک ٹھمری نشر ہونے کے بعد موسیقار حلقوں کی توجہ حاصل کی۔مہدی حسن نے کل 440 فلموں کے لئے گانے گائے ان کے گائے ہوئے گیتوں کی تعداد 623 ہے۔ انھوں نے 366 اردو فلموں میں 541 اور 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائیکئی دہائی پر محیط اس سفر میں انھوں نے مجموعی طور پر پچیس ہزار سے زائد فلمی وغیرفلمی گیت، نغمے اور غزلوں میں آواز کا جادو جگا کر انھیں امر کردیا۔
اور دنیا بھر میں بے مثال شہرت اور عزت پائی۔ مہدی حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیازاور ہلال امتیازسے نوازا گیا۔ بھارت میں انھیں سہگل ایوارڈ جبکہ حکومت نیپال نے مہدی حسن کو گورکھا دکشنا بہو کا اعزاز عطا کیا۔ مہدی حسن کا انتقال 13 جون 2012ء کو کراچی میں ہوا جہاں وہ آسودہ خاک ہیں۔