الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 500سے زائد نوجوان زیر تربیت

الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 500سے زائد نوجوان زیر تربیت

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔اس ادارہ کا معیار، یہاں کے ماحول،نظم و ضبط کا خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون لطیفہ کی تعلیم و تربیت کی مثالی درس گاہ ہے۔یہ ادارہ گلوکاری، ووکل، طبلہ، فلوٹ، گٹار، ہارمونیم، وائلن، ستاراور سارنگی میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 500سے زائد نوجوان زیر تربیت ہیں۔اس ادارہ سے تربیت یافتہ نوجوان عملی میدان میں ملک و قوم کا روشن کر رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا میں میوزک،گلوکاری سیکھنے کے لئے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے لیس معیار مہیا کیا جا رہا ہے،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں داخلے جاری ہیں،نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے،سینکڑوں نوجوان تربیت حاصل کر چکے ہیں، دن بہ دن طلبہ وطالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ احسن اقدار کی آبیاری الحمرا اکیڈمی کی پہچان ہے، نوجوانوں کی کردار ساز ی پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے،یہ ادارہ فن کے فروغ میں کلیدی کردار نبھارہا ہے،معمولی فیس پر ماہر اساتذہ نوجوانوں کی تربیت کر رہے ہیں۔یہ ادارہ اس وقت فنون لطیفہ کے 14شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...