ہدایتکار نوید چوہدری کا نیا ویڈیومکمل

ہدایتکار نوید چوہدری کا نیا ویڈیومکمل

  



لاہور(فلم رپورٹر)ہدائتکار نوید چوہدری نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے گلوکار ڈی جے زلفی کا نیا ویڈیو مکمل کر لیا۔ اس نئے گانے کی ویڈیو گذشتہ روز باری سٹوڈیومیں لگے ایک سیٹ پر مکمل کی گئی جس کی ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی اس ویڈیو کے ڈی اوپی اعظم صادق تھے اس ویڈیو میں ماڈل زمن خان کے ساتھ دیگر ماڈلز نے بھی پرفارم کیا تھا۔اس گانے کی پوسٹ پروڈکشن زوم میڈیا کی ہے۔ ہدائتکار نوید چوہدری نے بتایاکہ اس ویڈیو کو جدید سہولیات پر ایڈٹ کیاجائیگا اور انشاء اللہ جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائے گا۔

مزید : کلچر