کراچی، ڈی جی رینجرزمیجر جنرل عمر بخاری کا شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی، ڈی جی رینجرزمیجر جنرل عمر بخاری کا شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ

  



کراچی(کرائم رپورٹر)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے رات گئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،انہوں نے ونگ کمانڈرز کو اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے امن وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران علاقہ سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو امن و امان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔ڈی جی رینجرزنے ونگ کمانڈرز کو اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا۔ڈی جی رینجرز سندھ نے امن و امان بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ڈی جی رینجرزسندھ نے رینجرز کو پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ہدایت کی جبکہ شارع فیصل، ڈیفنس، کلفٹن، ملیر،کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔ڈی جی رینجرز نے شہریوں سے بھی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...