چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

  چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

  



کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے تمام ڈی آئی جیز کو جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر متعلقہ اضلاع کے لحاظ سے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے قبل ازیں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے روابط کو ممکن بنایا جائے تاکہ سیکیورٹی کے مجموعی امور پر عمل درآمد کے تحت تمام مجالس, جلوسوں سمیت مرکزی اجتماع گاہوں پر اور دیگر مقامات پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام تھانہ جات سندھ اورباالخصوص کراچی کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر رینڈم اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تھانہ ٹوتھانہ مربوط روابط اور ممکنہ جرائم کے حوالے سے معلومات کی شیئرنگ لازماًکی جائے تاکہ فوری کاروائیوں کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے کیساتھ ساتھ موبائل,موٹرسائیکل گشت,داخلی وخارجی پوائنٹس پرپکٹنگ سمیت مرکزی مساجد,امام بارگاہوں,مزارات, درگاہوں کے علاوہ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پرتمام تر حفاظتی اقدامات کو مزیدسخت کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ پوائنٹس اور پیٹرولنگ کے عمل میں باالخصوص مساجد، امام بارگاہوں وغیرہ کے علاوہ مرکزی شاپنگ سینٹرز,مارکیٹوں,صنعتی وتجارتی زونز اور پرہجوم پبلک مقامات اوراہم تنصیبات و عمارتوں کولازمی طورپر فوکس کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...