کراچی پولیس ملازمین کو صحت کارڈ جاری کیے جائینگے،غلام نبی میمن

کراچی پولیس ملازمین کو صحت کارڈ جاری کیے جائینگے،غلام نبی میمن

  



کراچی (این این آئی) کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی پولیس کی ویلفیئر کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت تمام پولیس ملازمین کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں کراچی پولیس کے افسران و ملازمین کیلئے دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے خطاب میں وقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس کو جن مسائل کا سامنا ہے انھی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی پولیس کی ویلفیئر کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت تمام پولیس ملازمین کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے جس کے تحت وہ اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لیے شہر کے بہترین ہسپتالوں میں علاج کی سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے۔انہوں نے پولیس دربار میں سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ملازمان کو ہفتے میں ایک چھٹی دی جائے اور ڈیوٹی کے اوقات 8 گھنٹے کرنے کیلئے مثبت کاوشیں کی جائیں۔

پولیس ملازمین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...