تاجر،صنعت کارملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عامر صدیق

 تاجر،صنعت کارملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عامر صدیق

  



 لاہور(پ ر)مرکزی آئرن مرچنٹس ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق نے لوہا مارکیٹ مصری شاہ سیکٹر نمبر 7کے نومنتخب چیئرمین حاجی داؤ خان خلجی کونوٹیفکیشن دیا اور سیکٹر نمبر سات کے تمام عہدیداران کو مبارکباد دی،تقریب میں لوہے کی صنعت سے وابستہ تاجروں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری بشیر کمبوہ،عطا محمد،جہانگیر خان،چوہدری فاروق،سید پرویز شاہ،حاجی اعجازنے کہا کہ چوہدری عامر صدیق کی شکل میں مصری شاہ لوہا مارکیٹ کو ایک عر صہ کے بعد ایک بہادراور نڈرلیڈر نصیب ہواہے اب کوئی طاقتور کسی کمزور پر ظلم نہیں کر سکے گا،ہم چوہدری عامر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے،سڑکوں کا جال بچھایا،سٹرین لائٹس نصب کروائی۔نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں تاجر اور صنعت کار کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تاجر برادری جس استقامت سے مشکل ترین حالات میں ملک کے کاروبار کو رواں دواں رکھے ہوئے ہے قابل ستائش ہے۔

صدرمصری شاہ لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق نومنتخب چیئرمین حاجی داؤد خان خلجی کے ہمراہ خطاب کر رہے ہیں انکے ساتھ عطا محمد،جہانگیر خان،چوہدری فاروق، چوہدری کمبوہ،سید پرویز شاہ ودیگرعہدیداران کھڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...