اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کی یوسی 265 میں کھلی کچہری،عوامی مسائل سنے

 اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کی یوسی 265 میں کھلی کچہری،عوامی مسائل سنے

  



لاہور(  اپنے نمائندے سے )عوامی مسائل کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر نیمانگامنڈی یوسی 265 میں کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں مقامی پی ٹی آئی کے راہنما مرزا ظہیر بیگ، رانا شہباز منج،رانا گلزار، رانا اشفاق۔آپریشن منیجر ایل ڈبلیو ایم سی آصف چوہدری، زونل آفیسر نائلہ ناز مقامی صحافی میاں الیاس، سید ناظم رضا نے شرکت جبکہ کھلی کچہری میں مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔کھلی کچہری میں عوام نے ریونیو، تجاوزات اور غیرقانونی تجاوزات کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کیے۔کھلی کچہری میں مانگامنڈی چوک میں غیرقانونی تجاوزات کے مستقل حل کیلئے مقامی تاجروں کے وفود نے اپنا اظہار خیال کیا۔غیرقانونی تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے لئے اے سی رائیونڈ نے مانگامنڈی چوک میں تاجروں کو حد بندی کے احکامات جاری کیے۔

۔شہری کی گاؤں جئے کا ٹبہ کے قبرستان کی درخواست پر نشاندہی کیلئے متعلقہ پٹوری سے اے سی رائیونڈ نے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

اس موقع پر اے سی رائیونڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی تاجروں کے تعاون سے مانگامنڈی سے غیرقانونی تجاوزات کا بہت جلد خاتمہ کیا جائے گا۔غیرقانونی رکشہ اسٹینڈ،پھل فروٹ کے ریڑھی بانوں کو ایک مخصوص جگہ دی جائے گی۔ٹریفک جام ہونا جگہ جگہ پھل فروٹ کی ریڑھیاں لگانا ہے جنہیں مخصوص مقام پر منتقل کیا جائے گا۔شہر سے ریت مٹی کی ٹرالیاں گزرنے سے بھی ٹریفک جام رہتی ہے جن کے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سے روٹ تبدیل کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کو اپنے ذاتی مسائل سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرونگا۔عوام کے تعاون کے بغیر کسی بھی محکمے کو کام کرنے مشکلات درپیش ہوتی عوام کے تعاون سے تمام مسائل کے حل ممکن ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1