وزیر اعلیٰ بناولنٹ فنڈ کی ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لیں، گلاب خان

    وزیر اعلیٰ بناولنٹ فنڈ کی ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لیں، گلاب خان

  



لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پنشنرز کی پنشن سے متعلق دستاویزات کو انکی کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی مکمل کرنے کے احکامات خوش آئند ہے اور ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں، اس سے سرکاری ملازمین کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد اِدھر اُدھر کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب کو سرکاری ملازمین کے ایک سنگین اور اہم مسئلہ ”بناولنٹ فنڈ“ کی بروقت عدم ادائیگی پر بھی نوٹس لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سیٹنو گرافرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر گلاب خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ایک اپیل کے دوران کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنشنرز کا مسئلہ تو حل ہو رہا ہے مگر ”بناولنٹ فنڈ“ جو کہ انتہائی غور طلب مسئلہ ہے، بناولنٹ فنڈ کیلئے ملازمین کو آٹھ آٹھ ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔  بناولنٹ فنڈ کا خاص طورپر کفن دفن کے موقع پر بروقت نہ ملنا انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔۔ ہم وزیر اعلیٰ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کو ”بناولنٹ فنڈ“ کی بروقت ادائیگی کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ملازمین کفن دفن کے موقع پر انکو اپنے ہی پیسے مل سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...