گور نر پنجاب کی اہلیہ کی جانب سے پولیو اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

گور نر پنجاب کی اہلیہ کی جانب سے پولیو اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا ...

  



لاہور (سٹی رپورٹر)گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرورنے پولیو اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم شروع کردی‘ڈینگی کے شکار مریضوں کیلئے فری میڈ یکل کیمپ بھی لگایا جبکہ لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پولیو اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے فری میڈ یکل کیمپ اور آگاہی سیمینارمنعقد کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے اتوار کے روز لاہورکے علاقہ کوٹ لکھپت سے اس آگا ہی مہم کاآغاز کر دیا ہے اس موقعہ پر سماجی کارکن شائستہ خاور‘پولیو اور ڈینگی کے خلاف کام کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں بھی موجود تھے بیگم پروین سرور نے اس موقعہ پر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائے اور خواتین بچوں سمیت دیگر میں ڈینگی اور پولیو کے بچاؤ کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے اس موقعہ پر فر ی میڈ یکل کیمپ بھی لگایا گیا جہاں ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کے شکار افراد کا چیک اپ اور انکو فری ادویات بھی دیں گئیں۔

اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ ڈینگی اور پولیو ایسی بیماریاں ہیں جن سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے اور والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کسی منفی پراپیگنڈہ کا شکار ہونے کی بجائے اپنے بچوں کو ہر صورت پولیو کے قطر ے پلائیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیو کے قطروں کے بارے میں قوم کو گمراہ کر نیوالے اس عوام کے دشمن ہیں انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھی عوام کواپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی۔انہوں نے کہا ہم لاہور کیساتھ ساتھ پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی پولیو اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مہم چلائیں گے۔

lh/skr/ifa 1533

مزید : میٹروپولیٹن 1