گلشن راوی پولیس نے کمسن بچہ تلاش کر کے ورثاکے حوالے کر دیا

  گلشن راوی پولیس نے کمسن بچہ تلاش کر کے ورثاکے حوالے کر دیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی پولیس نے 3سالہ بچے کو تلاش کر کے اسے والدین کے حوالے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دورانِ گشت 3سالہ حسن علی ولد مشتاق ڈیسنٹ ماڈل سکول گلشن راوی کے نزدیک ملا جس کو پولیس تھانہ لے آئی اور بچے کو کھانہ فراہم کرنے کے ساتھ اس کی دیکھ بھال کی۔پولیس نے مساجد میں اعلانات کروائے۔کنٹرول پر کالز چلوائیں 24 گھنٹے کی کوشش کے بعد بچے کے والدین کو تلاش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق والدین نے بچے کو بحفاظت واپس ملوانے پر پولیس کاشکریہ اداکیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل نے گلشن راوی پولیس کے احسن اقدام کو سراہا اور شاباش دی۔

مزید : علاقائی


loading...