کاہنہ،گندے پانی کے جوہڑ سے نوجوان کی لاش بر آمد

  کاہنہ،گندے پانی کے جوہڑ سے نوجوان کی لاش بر آمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے گندے پانی کے جوہڑ سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔نوجوان کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے۔نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے جوہڑ میں پھینک دیا۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شواہد جمع کیے جارہے ہیں اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...