شہریوں کی سہولت، ٹریفک مسائل کے پیش نظر پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ 

    شہریوں کی سہولت، ٹریفک مسائل کے پیش نظر پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ 

  



لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کی سہولت اور ٹریفک مسائل کے پیش نظر لاہور میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اب ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار سنیپ چیکنگ کریں گے۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کروایا جائے گا، پولیس حکام کے مطابق شہر میں تھانوں کی پولیس ناکہ بندی نہیں کر سکے گی جبکہ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار سنیپ چیکنگ کریں گے، تھانوں کی پولیس بھی ناکہ لگانے کی بجائے گشت کرے گی اور پولیس گشت کے دوران مشکوک افراد کی سنیپ چیکنگ کرے گی۔ مز ید بر اں شہر میں روزانہ داخل ہونے والی 15 لاکھ گاڑیوں کی موثر چیکنگ کیلئے 3 داخلی راستوں پر ای چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں، سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ آئی کیٹ، سائیڈ ایج، لائن مارکنگ اور سپیڈ ہمپ نصب کرنے سے ٹریفک بہاؤ میں بہتری آئے گی۔سیف سٹی اتھارٹی کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ، شیرا کوٹ اور پرانا راوی پل پر ای چیک پوسٹیں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ سگیاں، گجومتہ اور نئے راوی پل پر بھی جلد کام مکمل کرلیا جائے گا۔ 

مزید : علاقائی


loading...