مغل پورہ، موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق، ساتھی زخمی

  مغل پورہ، موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق، ساتھی ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) مغل پورہ انڈر پاس کے نیچے ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان اپنے دوست عامر کے ساتھ جا رہا تھا کہ انڈرپاس پر پہنچا تو اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

مزید : علاقائی


loading...