ایم ٹی آئی ایکٹ میں ڈاکٹروں کومکمل تحفظ دیا گیا ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

ایم ٹی آئی ایکٹ میں ڈاکٹروں کومکمل تحفظ دیا گیا ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب بھرمیں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اورمختلف سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز میں مریضوں کے چیک اپ سمیت دیگرورکنگ کے بارے میں جائزہ لیا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کے کیسزمیں واضح کمی آئی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ایم ٹی آئی ایکٹ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکوتحفظ دے رہاہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغا نے کہاکہ تمام ایم ایس حضرات کوسوشل میڈیا پرروزمرہ کی سرگرمیوں کوبڑھاناچاہئے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کسی بھی شخص کوہسپتالوں کاامن تباہ نہیں کرنے دینگے۔کسی بھی سرکاری ہسپتال کی سرگرمیوں کوکسی قیمت پرمتاثرنہیں ہونے دینگے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ایم ٹی آئی ایکٹ کوآج احتجاج کرنے والوں کی اتفاق رائے سے منظورکیاگیاہے۔ شرپسندعناصراحتجاج کے ذریعے سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔تمام ایم ایس حضرات نے انتہائی مثبت کرداراداکیاہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال کوایک منٹ کیلئے بھی بندنہیں ہونے دینگے۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -