ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

  ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں امین کے گھر سے لاکھوں روپے اور دیگر سامان،ڈیفنس میں شہزاد کے گھر سے 5 لاکھ روپے اور قیمتی سامان،چوہنگ میں داؤد کے گھر سے 4 لاکھ روپے اور طلائی زیورات، گرین ٹاؤ ن میں عبداللہ کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے اور دیگر سامان،مصری شاہ میں نعمان کے اہلخانہ سے 3 لاکھ روپے اور قیمتی سامان، لیاقت آباد میں آصف کے اہلخانہ سے 2 لاکھ روپے اور دیگر سامان،نواب ٹاؤن میں فاروق کے گھر سے 2 لاکھ روپے کا سامان،ستوکتلہ میں شیراز سے 1 لاکھ روپے جبکہ نصیر آباد کے علاقہ میں فواد سے 70 ہزار روپے چھین لئے گئے۔گارڈن ٹاؤن سے گاڑی جبکہ غازی آباد، گلبرگ،لوئر مال اور گرین ٹاون سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -