لاہور ایئر پورٹ پر 9پروازیں منسوخ،متعدد تاخیرکاشکار، مسافر خوار

لاہور ایئر پورٹ پر 9پروازیں منسوخ،متعدد تاخیرکاشکار، مسافر خوار

  



لاہور(این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 9پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز 720اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ جبکہ متعد د پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں۔علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئی۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکارہوئیں، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے، پاک بزنس 3 گھنٹے،شاہ حسین ایکسپریس 2گھنٹے،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے،جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے، قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے، تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے، اکبر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے اورملت ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی۔ 

پروازیں منسوخ

مزید : صفحہ آخر


loading...