مظفرگڑھ،مفت سفری سہولت فراہم کرنیوالی جمشید دستی کی بس پولیس نے پکڑ لی
مظفرگڑھ(این این آئی)شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے والی سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بس کو تھانہ شاہجمال پولیس نے قبضے میں لے لیا۔پولیس ترجمان میں مؤقف اپنایا کہ جمشید دستی کی بس کی رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، قانون سے کسی کو استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب جمشید دستی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بس وفاقی حکومت نے عطیہ کی تھی جس کے کاغذات بھی اس کے پاس ہیں لہذا فلاحی تنظیم کو عطیہ کی گئی بس کی رجسٹریشن کرانا حکومت کا کام تھا۔
بس پکڑلی