اپوزیشن کا اصل ایجنڈا ترقی اور احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے: گورنر پنجاب 

  اپوزیشن کا اصل ایجنڈا ترقی اور احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے: گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اصل ایجنڈہ احتساب اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی بجائے 2023کے عام انتخابات کا انتظارکر یں عوام نے ہمیں 5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے۔سیاسی مفادات کیلئے مارچ کرنیوالی اپوزیشن بتائے کہ کشمیر یوں کے حق میں کیوں مارچ نہیں کیا؟انکو جوش سے نہیں ہوش سے کام لیتے ہوئے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں مارچ کرنا چاہیے۔ہم پار لیمنٹ اور اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں، ہر حق دار کو اس کا حق دینا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا آج ملک معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔ گور نر ہاؤس لاہورمیں تحر یک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک شہباز احمد،ایم پی اے عابدہ راجہ اورتحر یک انصاف کے رکن بلال چیمہ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفودسے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں احتساب کی وجہ سے اپوزیشن سب سے زیادہ پر یشان ہے انکو ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا بھی ہضم نہیں ہو رہا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو ہمیں بہت سے چیلنجز در پیش تھے مگر ایک ایک کر کے ہم ان کو حل کر رہے ہیں اور یہ ہماری حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،ملک کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں۔
گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -