عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی خدمت  کا سفر جاری ہے،بشارت راجہ

عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی خدمت  کا سفر جاری ہے،بشارت راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(این این آئی)صوبائی وزیرقانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہاہے کہ پنجاب  حکومت وزیر اعلی سردار محمد عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ  عو ام کوبنیا د ی سہولیات کی فر اہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اوران کے معیا ر ز ند گی کوبہتر سے بہتر بنا نے کے لئے پوری طرح کو شا ں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی ویلفیئر کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی کے ساتھ ساتھ فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور میرٹ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستا ن میں عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جا رہا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوالٹی اور معیار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔انہوں نے یہ بات چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سبزہ زار وارڈ نمبر 6 راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
بشارت راجہ 

مزید :

صفحہ آخر -