ڈینگی مریضون کی تعداد 28ہزار 5سو 25ہو گئی، راولپنڈی، مزید 150افراد بخار میں مبتلا، حیدر آباد میں ملیریا پھوٹ پڑا

  ڈینگی مریضون کی تعداد 28ہزار 5سو 25ہو گئی، راولپنڈی، مزید 150افراد بخار میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں)ملک میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 28525 ہو گئی ہے، ڈینگی کے سب سے زیادہ 7690 کیس اسلام آباد سے سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی انسداد ڈینگی سیل نے ملک گیر صورت حال پر رپورٹ تیار کر کے معاون خصوصی ظفر مرزا کو ارسال کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق ڈینگی کیسز کی تعداد اٹھائیس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب میں 6269، سندھ میں 4858 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کے پی کے میں 5005، قبائلی اضلاع سے 436، بلوچستان سے 2764، آزاد کشمیر سے 1295 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال ملک میں ڈینگی سے 45 اموات ہوئیں، سندھ میں 16 اموات، وفاقی دارالحکومت میں 15 اموات، پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3، اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کی موت واقع ہوئی۔ادھرراولپنڈی میں ڈینگی کی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 150 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔پنجاب میں راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہ ضلع بن چکا ہے، لاہور سے ڈینگی ایکسپرٹس کی ٹیمیں اور موبائیل ہیلتھ یونٹس بھی راولپنڈی منتقل کردئیے گے تھے لیکن ڈینگی مچھر قابو میں نہیں آرہا، دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پمز میں ایک سے 5اسکیل تک 286خالی پوسٹوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے، پمز میں 6 سے 16 گریڈ کی 138 پوسٹوں پربھی بھرتیاں کی جائیں گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ افرادی قوت بڑھانے سے پمز اسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔دریں اثنافیصل آبادمیں بھی ڈینگی کے مرض میں مبتلا مزید 3 مریض الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے،حیدرآبادمیں ڈینگی اور ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے، سول ہسپتال دیگر سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بیسیوں مریض زیرعلاج ہیں جن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔حیدرآباد میں کچرے کے ڈھیروں اور گٹر اور نالیاں ابلنے سے جگہ جگہ گندہ پانی جمع رہنے کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار ہے،بلدیہ اعلیٰ اور ضلعی انتظامیہ نے مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے بر وقت اسپرے کا انتظام نہیں کیا، کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر قبضہ وسیع گراؤنڈ عید کے ایام سے بارش کے پانی سے بھرے ہوئے ہیں جس سے ملیریا پھوٹ پڑا ہے۔ سول ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے شعبے میں صرف 8 بستروں کی گنجائش ہے۔بھٹائی ہسپتال پریٹ آباد اور قاسم آباد گورنمنٹ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لئے کوئی خصوصی انتظام نہیں،خصوصاًبخار ملیریا ہے،ٹائیفائڈ یا ڈینگی ہے اس کی تشخیص کے مناسب انتظامات نہیں جبکہ علاج اور ادویہ کی سہولتوں کی دستیابی تو بعد کی بات ہے،اس لئے سینکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈینگی

مزید :

صفحہ آخر -