چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی دورہ تین روزہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔چیئرمین سینٹ کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کے علاوہ سینیٹر غوث نیازی، سینیٹر محمد ایوب، دلاور خان اور سید عابد حسن بھی ہیں۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ