کینیڈین وزیر اعظم کی بلٹ پروف جیکٹ پہن کر انتخابی ریلی میں شرکت

  کینیڈین وزیر اعظم کی بلٹ پروف جیکٹ پہن کر انتخابی ریلی میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مونٹریال(آن لائن)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈ نے سکیور ٹی خطرے کے پیش نظر انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک ریلی میں بلٹ پروف جیکٹ پہن کر شرکت کی اور بھاری سکیورٹی نے انہیں حصار میں لئے رکھا، یہ بات قومی نشریاتی ادارے کو ذرائع نے بتائی۔ تقریب کی جاری ہونیوالی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ٹروڈ نے اپنی شرٹ اور جیکٹ کے نیچے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی جب انہوں نے دارالحکومت ٹورنٹو کے نواح میں ہونیوالی تقریب ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شرکت کی، وہ عام طورپر مہم کے دوران جیکٹ نہیں پہنتے، جونہی ٹروڈ سٹیج سے اپنے حامیوں کو ملنے روانہ ہوئے تو سکیورٹی افسران نے انہیں حصار میں لے لیا۔ قومی نشریاتی ادارے سی بی سی نے ٹروڈ کی جماعت کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کی بھاری نفری اس لئے موجود تھی کیونکہ انہیں خطرہ تھا۔ادارے نے کہاکہ وزیراعظم کی مہم ٹیم نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ صوفی گریگورٹروڈ کی جانب سے سٹیج پر ان کا تعارف کرائے جانے کی توقع تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
جسٹن ٹروڈ

مزید :

صفحہ آخر -