الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہوگی 

   الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہوگی 

  



 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی چیلنج کرنے کی دو درخواستوں پر سماعت(آج) پیر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی چیلنج کرنے کی دو درخواستوں پر سماعت(آج) پیر کو ہوگی۔ نواز شریف کی لائیو تقریر نشر کرنے سے روکنے سے متعلق کیس بھی سنا جائیگا۔ لیفٹیننٹ جنرل ر اسد درانی کیس، دانیال عزیز بنام نعیم بخاری/گن اینڈ کنڑری کلب کیس بھی (آج)پیر کو سنا جائیگا۔دوسری جانب انسداد دہشتگری عدالت کی عدالت میں جج ویڈیو سکینڈل گرفتار ملزم حمزہ بٹ اور فیصل شاہین جسمانی ریمانڈپر سماعت (آج)پیر کو ہوگی۔ انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت میں جج ویڈیو سکینڈل میں مرکزی ملزم میاں طارق کی پیشی ہوگی جبکہ جج ویڈیو سکینڈل کیس انسداد دہشتگری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر دلائل دیئے جائینگے۔

سماعت آج 

مزید : صفحہ آخر


loading...