پی ٹی آئی رہنماؤں کی شجاعت حسین سے ملاقات،خیریت دریافت کی

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی شجاعت حسین سے ملاقات،خیریت دریافت کی

  



 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کیساتھ ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری نے مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر