دالبندین میں ٹریفک حادثہ، 2سکیورٹی اہلکار جاں بحق،5زخمی

دالبندین میں ٹریفک حادثہ، 2سکیورٹی اہلکار جاں بحق،5زخمی

  



دالبندین(این این آئی)دالبندین اسماعیلی لانڈھی کے قریب ٹریفک حادثہ میں دوسکیورٹی اہلکار جاں بحق،پانچ زخمی ہوگئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین فرنٹیئر کور کی گاڈی اسماعیلی لانڈھی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی،جسکی سبب دو سکیورٹی اہلکارعبد القادر اور عزیز الرحمان جاں بحق ہوگئے اور سپائی گل امیر،نوید،سیف الرحمان،عامر،سید علی شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا،ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے سپائی عبد القادر،اور عزیز الرحمان کو ان کے آبائی علاقوں کرک اور کوہاٹ روانہ کردیا اور باقی زخمیوں کا تعلق مختلف صوبوں سے ہیں،ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سکیورٹی اہلکار زائرین کی کانوائے کو پہنچانے کے بعد واپس دالبندین جارہے تھے اسماعیلی لانڈھی کے قریب کوچ کیساتھ تصادم سے  حادثہ پیش آگیا۔

دالبندین حادثہ

مزید : صفحہ آخر


loading...