خیبر ایجنسی کی تیز تر ترقی ہمارا اولین فرض ہے،پیر نورالحق قادری

  خیبر ایجنسی کی تیز تر ترقی ہمارا اولین فرض ہے،پیر نورالحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن) میں ہم نے اُن بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ جو عرصہ دراز سے حل طلب تھے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی مذہبی امور ڈاکر پیر محمد نورالحق قادری نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مختلف وفو د سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، پینے کی صاف پانی،سڑکوں کی مرمت اور تعمیر ان بنیادی مسائل کی حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی توجہ اور تعاؤن کے ساتھ فنڈز منظور ہوگئے ہیں۔ اور مرحلہ وار تعمیر ی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطیر فنڈز کے خرچ کرنے سے خیبر ایجنسی میں ترقی کی ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بے روزگار نوجوانوں کو وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی اور ہدایت کے مطابق پیشہ ورانہ کورسز بھی کروانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جو عورتوں کیلئے ہیں اُس میں اس سال اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ترقی کا یہ سفر انشاء اللہ خیبر ایجنسی کے عوام کے تعاؤن کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ترقی کے عمل کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں کا سہارالے رہے ہیں۔ 
پیر نورالحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -