ہوپ الیکشن کمیشن انتخابات 19اکتوبر کو کرانے پر بضد، جعفر یہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کا بائیکاٹ کا اعلان 

ہوپ الیکشن کمیشن انتخابات 19اکتوبر کو کرانے پر بضد، جعفر یہ حج و عمرہ زیارات ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) الیکشن کمیشن ہوپ الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنے کے باوجود19اکتوبر کو کرانے پر بضد،ترمیم شدہ شیڈول جاری کر کے واپس لے لیا،ہوپ کے19اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے ادھوری تیاریاں،درخواست فارم آج ملنے ہیں جو کسی الیکشن کمیشن کو نہیں پہنچ سکے کل کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے، الیکشن میں حصہ لینے والے پریشان،جعفریہ حج عمرہ و زیارات کے چیئرمین نے اہل تشیع حج آرگنائزر کی بڑی تعداد چہلم نواسہ رسولؐ کی وجہ سے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا،بلوچستان،کے پی کے،پنجاب کے زونل چیئرمین نے ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے الیکشن ملتوی کرنے کا کہا تھا جس پر سیکرٹری ہوپ نے الیکشن شیڈول تبدیل کر کے بعض ممبران کو بھیج دیاجنہوں نے بغیر مشاورت کے واٹس اپ گروپ میں چلا دیا،نئے شیڈول کے مطابق الیکشن کی تاریخ 19اکتوبر سے بڑھا کر 7دسمبر کر دی،اہل تشیع اور زونل چیئرمین ایک دوسرے کو مبارک بادیں دے رہے تھے،سیکرٹری ہوپ کا پیغام آ گیاکہ الیکشن پرانے شیڈول کے مطابق ہو گا،ہم نے الیکشن شیڈول ایگزیکٹو ممبران کو منظوری کے لیے بھیجا تھا،انہوں نے غلطی سے جاری کر دیا،حج آرگنائزر نے سیکرٹری ہوپ اور چیئرمین الیکشن کمیشن کی بوکھلاہٹ پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ60سے70حج آرگنائزر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے تو الیکشن کیسے شفاف ہو گا،14اکتوبر تک فارم جاری نہیں ہوا حیرانگی والی بات ہے۔دوسری طرفجعفریہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے اپنے احتجاجی بیان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ ہمارے حج آرگنائزرز اور ڈائریکٹرز کی کثیر تعداد اس وقت چہلم سید الشہداء حضرت امام حسینؓ اور زیارات کے سلسلہ میں کربلا معلیٰ عراق میں موجود ہیں جو 30 اکتوبر سے پہلے واپس نہیں آ سکتے اور ہماری درخواست پر ہوپ کے ارباب الیکشن نے توجہ دینا مناسب نہیں سمجھا لہٰذا اگر اسی تاریخ کو برقرار رکھا جاتا ہے تو ہم ہوپ مرکز سمیت تمام صوبوں کے الیکشن 2019-20 کا احتجاجاً بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور ہمارا کوئی بھی آرگنائزر اس الیکشن میں حصہ نہیں لے گا۔

ہوپ الیکشن

مزید : صفحہ آخر