نیشنل ٹی 20کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ سندھ کی سنٹرل پنجاب کوشکست

    نیشنل ٹی 20کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ سندھ کی سنٹرل پنجاب کوشکست

  



کراچی (این این آئی)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے روز سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ کی جانب سے جاہدعلی نے ناقابل شکست 70اور عماد عالم نے دھواں دھار 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سنٹرل پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے 31 گیندوں پر3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ عثمان صلاح الدین 41 رنز بنا کر سنٹرل پنجاب کی جانب سے دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سندھ کی جانب سے محمد سمیع، غلام مدثر اور حسان خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سندھ نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنرز جاہد علی اور عماد عالم کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جاہد علی 49 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ عماد عالم نے 38 گیندوں پر 69 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ دونوں اوپنرز نے میچ میں مشترکہ طور پر 18 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے واحد وکٹ رضا علی ڈار نے حاصل کی۔

سندھ جیت

مزید : صفحہ آخر


loading...