سکھ یاتریوں کیلئے ننکانہ صاحب سے خصوصی ٹرین آج دوپہر سٹی سٹیشن کراچی پہنچے گی
لاہور (آئی این پی) پاکستان ریلوے نے سکھ یاتریوں کیلئے ننکانہ صاحب سے کراچی تک خصوصی ٹرین چلا دی۔ریلوے حکام کے مطابق سکھ یاتریوں کے لیے ننکانہ صاحب سے کراچی کے لیے خصوصی ٹرین صبح 10بجے روانہ ہوئی جو(آج)پیر 11 بج کر 50 منٹ پر سٹی اسٹیشن کراچی پہنچے گی۔حکام کے مطابق ننکانہ صاحب سے روانہ ہونے والی خصوصی ٹرین شورکورٹ، خانیوال، روہڑی، نوابشاہ اور کینٹ اسٹیشن سے ہوتی ہوئی سٹی اسٹیشن پہنچے گی۔سکھ یاتریوں کو ٹرین میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جب کہ ایک حصہ گوروگرنتھ کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ یاتری سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔
خصوصی ٹرین