پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا آزاد ی  مارچ کی حمایت کا اعلان

  پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا آزاد ی  مارچ کی حمایت کا اعلان

  



کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 27اکتوبرکو آزادی مارچ دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے سلیکٹڈ حکومت کی خاتمے تک آخری دم لینے پر اتفاق کیا ہے، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی صدر ایم این اے مولانا عبدالواسع کی قیادت میں صوبائی عہدیداروں کا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے دفتر میں عبدالرحیم زیارتوال،ڈاکٹر حمید اچکزئی،قہار ودان سے ملاقات کے موقع پر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پارٹی چیئر مین محمود خان اچکزئی نے پشین جلسے میں جمعیت علماء اسلام کی آزادی مارچ اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا تھاپشتونخوا ملی عوامی پارٹی آخری دم تک آزادی مارچ کاساتھ دیں گی، 27اکتوبر کو آزادی مارچ اور دھرنے میں بھر پور شرکت کرینگے۔ اس موقع پر صوبائی صدر مولانا عبدالواسع نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام جمہوری پارٹیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کرے تاکہ سلیکٹڈ حکومت کو ختم کر کے ری الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے 27اکتوبر کوآزادی مارچ کاسیلاب سلیکٹڈ حکومت کو بہالے جائیگی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے اپنے گھروں کو چلے جائیں ملک کو بحرانوں اور مشکلات میں دھکیل دیا ہے مہنگائی،بے روزگاری عروج پر ہے۔

حمایت کا اعلان

مزید : صفحہ آخر


loading...