غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے، رفاقت علی

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے، رفاقت علی

  



لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ورکروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پنجاب میں پراجیکٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کومعیاری رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پنجاب میں 25لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے گزشتہ دورہ چین میں چینی سرمایہ کاروں کونیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی اور ان کی کمپنی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتی ہے۔ غیر ملکی اداروں کا پراجیکٹ کے لئے خدمات پیش کرنا خوش آئند ہے اورکم لاگت گھر وں کی تعمیر میں غیر ملکی اداروں کے تجربات سے استفادہ کیاجائے گاجبکہ پنجاب میں پھاٹا کے زیر انتظام اراضی کے علاوہ نجی شعبے کے تحت بھی کم لاگت گھر تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ کے تحت پانچ اور تین مرلہ گھروں کے علاوہ بڑے شہروں بشمول لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں ہائی رائز بلڈنگر بھی تعمیر کی جائیں گی۔ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے ورلڈبنک کی تجاویز اور فنی معاونت کو خوش آمدید کہاجائے گا۔

رفاقت علی

مزید : صفحہ آخر