بھارت کو ایک اور بدترین شکست، سینیٹر رضا ربانی انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب

  بھارت کو ایک اور بدترین شکست، سینیٹر رضا ربانی انٹر پارلیمانی یونین کی ...

  



بلغراد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)انٹر پارلیمانی یونین کی کمیٹی کے انتخاب میں بھارت کو عبرت ناک شکست کا سامنا،بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں، شکست کے خو ف سے بھاتی امیدوار ششی تھروور نے اپنا نام واپس لے لیا جس پاکستان کے امیدوار رضا ربانی  3 سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے بلا مقابلہ رکن منتخب ہو گئے۔سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں دنیا کی 188 پارلیمانوں پر مشتمل انٹرپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے شرکت کی۔ اِس اجلاس میں بھارتی چالیں ناکام ہوئیں اور پاکستانی پارلیمانی سفارتکاری کی تاریخی فتح ہوئی، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایشیاء  پیسیفک ممالک نے آئی پی یو کی مجلس عاملہ کیلئے متفقہ نمائندہ منتخب کرنا تھا اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس عہدے کیلئے سینیٹر رضا ربانی کو نامزد کیا تھا۔سپیکرز کانفرنس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر بھارتی وفد آپے سے باہر ہو گیا اور اپنا امیدوار بھی لانے کا اعلان کردیااعلامیہ میں بتایا گیا پاکستان نے گروپ میں خفیہ رائے دہی کا مطالبہ کیا تھا جس پر بھارتی وفد نے انتخابات مؤخر کروانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا  آخری وقت میں بھارتی لوک سبھا نے کانگریس کے رکن ششی تھرور کو امیدوار نامزد کیا، بھارتی کوشش کو 34 رکنی ایشیاء  پیسیفک گروپ کے کسی بھی رکن سے پذیرائی نہ مل سکی، بھارتی امیدوار کی انتخاب سے دستبرداری پر سینیٹر رضا ربانی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔اعلامیہ میں کہا گیا رضا ربانی 3 سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن جبکہ سینیٹر جاوید عباسی ڈرافٹنگ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق سینیٹر رضا ربانی کے علاوہ ایشیاء پیسیفک گروپ نے سینیٹر شیری رحمان کو کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کا رکن بھی منتخب کرلیا۔خیال رہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم (آئی پی یو) کی ایشیاء پیسیفک گروپ کے موجودہ چیئرمین ہیں۔

بھارت کو شکست

مزید : صفحہ اول