ایف اے ٹی ایف اجلاس،دہشتگردی کی مالی امداد کیخلاف پاکستانی اقدامات پر غور

  ایف اے ٹی ایف اجلاس،دہشتگردی کی مالی امداد کیخلاف پاکستانی اقدامات پر غور

  



پیرس(آئی این پی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اتوار کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں شروع ہوگیا ہے تاہم پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات (آج) پیر  سے پیرس میں شروع ہوں گے، 18 اکتوبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے خاتمے سمیت کئی نکات شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کررہے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف 

مزید : صفحہ اول


loading...