قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ، سرفراز احمد کا سندھ کی کپتانی سے انکار، اسد شفیق مقرر 

  قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ، سرفراز احمد کا سندھ کی کپتانی سے انکار، اسد شفیق ...

  



 فیصل آباد (این این آئی)سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل فیصل آباد میں فوٹو سیشن کرایا تھا جس میں سرفراز احمد بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ایک روز قبل فیصل آباد میں ٹورنامنٹ سے قبل ہونیوالی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے سرفراز احمد سے سخت اور تندوتیز سوالات کیے۔سوالات کرنیوالوں پر پی سی بی حکام کنٹرول کرنے میں ناکام رہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق صحافیوں نے سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں سوالات سے دلبرداشتہ ہونیوالے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا۔ سرفراز احمد نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا ٹورنامنٹ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا اور عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلوں گا۔سرفراز احمد عام کھلاڑی کی حیثیت سے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔ سندھ کی ٹیم نے سرفراز احمد کے انکار کے بعد اسد شفیق کو کپتان مقرر کیا ہے۔ 

سرفراز انکار

مزید : صفحہ اول


loading...