آسٹریلیا کا زلزلہ متاثرین کیلئے  2کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

    آسٹریلیا کا زلزلہ متاثرین کیلئے  2کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

  



اسلام آباد (آن لائن) آسٹریلیا نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر کے لیے پاکستان کو 21ملین آسٹریلین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جعفری شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر کیلئے 21ملین ڈالر کی معاونت فراہم کررہا ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان  میں سال 2005  کے بعد گزشتہ ماہ  ایک بار پھر زلزہ سے متعدد علاقے متاثر ہوئے جس کی تعمیر کرنے کیلئے حکومت کام کررہی ہے، اس سلسلے میں حکومت آسٹریلیا نے بھی متاثر ہ علاقوں کی تعمیر کیلئے معاونت کررہا ہے، اس سے قبل سال 2005میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور کشمیر کے علاقے میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد آسٹریلیا نے متاثرہ علاقوں کی تعمیر اور علاج معالجوں کیلئے سینکڑوں ملین روپے معاونت فراہم کی تھی۔ 

امداد کا اعلان

مزید : صفحہ اول


loading...