شہباز شریف کا کمر درد انتہائی عقلمند، ہمیشہ وقت پر ہوتا ہے، لگتا سیاست چھوڑ رہے ہیں: فواد

  شہباز شریف کا کمر درد انتہائی عقلمند، ہمیشہ وقت پر ہوتا ہے، لگتا سیاست ...

  



اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کمر درد انتہائی عقلمند ہے جو ہمیشہ وقت کے مطابق ہوتا ہے۔آزادی مارچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے فواد نے کہا کہ جے یو آئی مارچ تو کر رہی ہے مگر اسے اپنے مطالبات ہی معلوم نہیں ہیں، پتہ نہیں مولانا کیوں مارچ کر رہے ہیں، انہیں پہلے کسی سیانے کے ساتھ بیٹھ کر مطالبات بنانے چاہئیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک میں استحکام ہے لہٰذا مولانا عدم استحکام نہ پھیلائیں، مولانا اسلام آباد کے بجائے اسلام کی جستجو کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑے عرصے سے مسلم لیگ (ن) میں اندرونی لڑائی چل رہی تھی اور اب (ن) لیگ باضابطہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے، کچھ لوگ کہتے تھے کہ شہباز شریف سیاست چھوڑ دیں گے لیکن بھائی کو نہیں چھوڑیں گے، اب وہ آزادی مارچ میں شرکت نہ کر کے بڑے بھائی کی بات مان کر سیاست ہی تو چھوڑرہے ہیں۔ فواد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کابحران اور گہرا ہوتا جا رہا ہے، شہباز شریف چار سال وزیراعلیٰ رہے لیکن انہیں کمر کا درد نہیں ہوا، جونہی وزیراعلیٰ سے ہٹتے ہیں کمر درد آجاتا ہے، ان کا کمر درد بھی انتہائی عقلمند ہے جو بے وقت نہیں ہمیشہ وقت کے مطابق ہوتا ہے۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول


loading...