فضل الرحمن سے مذاکرات کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی،پرویز خٹک
پشاور(آن لائن) وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کیساتھ مذاکرات کیلئے وزراء کی کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی اور نہ ہی کسی کو یہ ٹاسک سونپا گیا ہے، اپوزیشن جماعتیں اور میڈیا بے پرکیاں اڑارہے ہیں،مولانا 31 اکتوبر کو اسلام اباد پہنچیں گے تو پھر دیکھیں گے جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے سب سن لیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں گی اور 2023 ء کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام کے ووٹوں سے پی ٹی ائی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی ملک میں مڈٹرم انتخابات بالکل نظر نہیں آتے ملک پہلے سے معاشی بحران کا شکار ہے عمران خان معیشت کو سنبھالا دینے اور بحران کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محمد ریاض خان ایڈوکیٹ کے صاحبزادوں حسن ریاض اور حسین ریاض کی دعوت ولیمہ کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
پرویز خٹک