شہباز سیاست چھوڑ سکتے ہیں بھائی نہیں، اسحق ڈار

شہباز سیاست چھوڑ سکتے ہیں بھائی نہیں، اسحق ڈار

  



لندن(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،شہباز شریف سیاست چھوڑ سکتے ہیں بھائی کو نہیں،شہباز شریف کے بارے میں جان بوجھ کر غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں،حکومت کی پالسیوں کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری بند ہورہی ہے شرح نمو میں بھی نمایاں کمی آرہی ہے ۔کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں ؟ پی ٹی آئی حکومت کارکردگی دکھاتی تو ہم بھی اس کی حمایت کرتے ۔اسحاق ڈار نے لیگی رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ سائیکل پر دفتر جایا کروں گا لیکن وزیراعظم ہاﺅس کا خرچہ جو زیرو ہونا چاہئے تھا وہ اٹھارہ فیصد زیادہ کردیا گیا پھر ہم بہت ڈھٹیائی کے ساتھ کہتے ہیں کہ جو یو ٹرن نہیں لے سکتا وہ لیڈر ہی نہیں ہوسکتا ۔انھوں نے کہاکہ اس طرح ملک نہیں چلتے جو اپنے وعدے پر عمل نہیں کرتا وہ لیڈر نہیں ہوسکتا ۔انھوں نے کہاکہ حکومت کی پالسیوں کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری بند ہورہی ہے شرح نمو میں بھی نمایاں کمی آرہی ہے ،کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں ؟۔انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کارکردگی دکھاتی تو ہم بھی اس کی حمایت کرتے ۔

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ اول


loading...