آزادی مارچ کا جامع پروگرام بناکر باقاعدہ اعلان کیا جائے

آزادی مارچ کا جامع پروگرام بناکر باقاعدہ اعلان کیا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اےن اےن آئی) مسلم لےگ(ن ) کے قائد وسابق وزےراعظم نوازشرےف نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط مےں ہداےت کرتے ہوئے کہاکہ آزادی مارچ میں شرکت لئے جامع پروگرام ترتیب دے کر اس کا باقاعدہ اعلان کریںاورذمہ داری باصلاحیت اور دلیر لوگوں کو دیں ۔نوازشرےف کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماﺅں، کارکنوں اور ساتھیوں کے نام میرا پیغام ہے کہ اس احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے، عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔ بات اگر قومی غیرت جمہوریت کی بقا خود داری اور عزت نفس تک آ پہنچے تو جرات اور بہادری کے ساتھ اس کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوں۔اکبر نے سنا ہے اہل غیرت سے یہی جینا اگر ذلت سے ہو تو مرنا اچھا۔
نواز شریف خط

مزید :

صفحہ اول -