کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے آخری حد تک جائینگے : اعجاز شاہ

  کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے آخری حد تک جائینگے : اعجاز شاہ

  



ننکانہ(این این آئی)وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور مودی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو دنیا کے تمام فورمز پر بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ یوم یکجہتی کے موقع پر عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر بھارتی مظالم کو کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپوراظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پربھی یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں پچھلے دو ماہ سے زائد عرصہ سے جاری کرفیو کو ختم کرائے اور ا±ن کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب بین الاقوامی سطح پر پہلے سے زیادہ نمایاں اور ا±جاگر ہوتا نظر آ رہا ہے اور دنیا پاکستان کے موقف کی بھرپور تائیدکر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ا± س وقت تک اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے جب تک ا±ن کو حق خو د ارادیت نہیں مل جاتا ۔ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیری حق خودا رادیت سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔ بریگڈیراعجاز شاہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ملے گا۔

اعجاز شاہ

مزید : صفحہ اول


loading...